ضروری اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.03 فیصد اضافہ

117
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.03 فیصدکااضافہ ہواہے تاہم سے کم ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق یکم جون 2023 کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 14 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ایل پی جی کی قیمت 4.46 فیصد، آٹا 4.06 فیصد، کیلا 4.04 فیصد،پیٹرول 2.96 فیصد، انڈے 2.257 فیصد، ڈیزل 1.94 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 1.87 فیصد، سرسوں کاتیل 1.57 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 1.35 فیصد، دال مونگ 1.27 فیصد اورڈھائی کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 1.06 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔

اس کے برعکس پیاز کی قیمت میں 7.31 فیصد، آلو2.89 فیصد، چکن 2.87 فیصد، تیارچائے 1.56 فیصد، ٹماٹر1.11 فیصد، نمک 1.08 فیصد، ای سکس نائن چاول 1 فیصد، بیف ایک فیصد، اورانرجی سیورکی قیمت میں 2.16 فیصدکا اضافہ ہوا، سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.08 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی،17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 212889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے 44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.10 فیصد (کمی)، 0.08 فیصد، 0.12 فیصد اور0.05 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیادپرکیا جاتاہے۔