ضلع انتظامیہ حیدرآباد کا منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

125
wholesalers
wholesalers

حیدرآباد۔ 09 اپریل (اے پی پی):ضلع انتظامیہ حیدرآباد کی جانب سے رمضان المبارک کے 29ویں روز بھی منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا ، مجموعی طور پر 8 تاجروں سے 8 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی، مناسب جگہ پر نرخ نامہ چسپاں نہ کرنے سمیت گوشت، سبزی اور فروٹ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی اضافی قیمت وصول کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی بابر صالح راہپوٹو نے مختیار کار سٹی مسرت بلوچ کے ہمراہ مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور وہاں خلاف ورزی کرنے والے 5 تاجروں سے 5ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔

تعلقہ لطیف آباد میں اسسٹنٹ کمشنر احمد مرتضیٰ نے مختیار کار علی شیر بدرانی اور اسسٹنٹ مختیار کار اسد الله جونیجو کے ہمراہ تعلقہ کے مختلف مارکیٹس کا اچانک دورہ کر کے سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر 3 تاجروں سے 3 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔