ضلع بھر میں 250 سے زائد ریسکیو افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

21

چنیوٹ۔ 02 جولائی (اے پی پی):سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ضلع بھر میں ہائی الرٹ ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں 250 سے زائد ریسکیو افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے

ہیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان کاکہناتھا کہ ریسکیو افسران و اہلکار مجالس اور عزاداری جلوسوں پر میڈیکل کوریج مہیا کر رہے ہیں تنگ گلی محلوں میں فوری ریسپانس کیلئے موٹر بائیک ریسکیو سروس تعینات ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 ہیلپ لائن ڈائل کریں۔