34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع بھر میں بجلی چوری کو روکنے اور بلوں کی ادائیگی کو...

ضلع بھر میں بجلی چوری کو روکنے اور بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 07 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ نے ضلع میں بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانگھڑ شہر سمیت پورے ضلع میں بجلی چوری کو روکنے اور بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، بصورت دیگر ملوث افراد اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کی انفورسمنٹ کمیٹی فار اینٹی تھیفٹ الیکٹریسٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ واپڈا کے کام میں مداخلت کرنے والے افراد کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں بجلی چوری کی شکایات بڑی تعداد میں موصول ہو رہی ہیں،تاہم اب تک درج ایف آئی آرز کی تعداد کم ہے۔ اس لیے شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بجلی چوری کو روکنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور پاک رینجرز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ضلع کے ہر تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بجلی چوری کے خلاف کارروائی کریں، پولیس اور حیسکو حکام آپس میں رابطہ کو مضبوط کریں تاکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557034

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں