ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،25ملزمان گرفتار

133
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی۔13جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 25ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات،شراب ،مسروقہ موٹرسائیکلز اور نقدی برآمد کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں حمزہ اور عبداللہ شامل ہیں، ملزمان سے چھینا گیاموٹرسائیکل اور مسروقہ رقم 22ہزار روپے برآمدہوئے۔

پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم سجاد کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدہوا۔صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کے قتل میں ملوث ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا،واقعہ میں ملوث نامزد ملزمان ولید مشتاق اور شاویز قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔

تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عارف کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے تھانہ بنی پولیس کو مطلوب تھا۔ مری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03منشیات فروشوں کو گرفتا رکرلیا، ملزم شاہ نور سے 01 کلو 400 گرام چرس، ملزم عبدالواثق سے 01 کلو 100 گرام چرس، ملزم جواد سے 527 گرام چرس برآمد کر لی ۔گوجرخان پولیس نے ملزم ندیم سے 15 لیٹر شراب، نصیرآباد پولیس نے ملزم عمران سے 10 لیٹر شراب، ملزم بلال سے 10 لیٹر شراب،ملزم راجہ بلال سے 10 لیٹر شراب، ملزم عرفان سے 10 لیٹر شراب،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم تیمور عالم سے 08 لیٹر شراب، ملزم مظہر سے 05 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

سول لائنز پولیس نے ملزم سلیمان سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم عاطف سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم فرحان سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم حارث سے 01 پستول 09 ایم ایم معہ ایمونیشن، ملزم عبیدالرحمن سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم راشد سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم جنید سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم جہانگیر سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، پیرودھائی پولیس نے ملزم شہزاد سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم نصیر سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔