ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن

34
ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن

راولپنڈی۔4مارچ (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کرتے ہوئے شہریوں کے کوائف درج کئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ رتہ امرال، سٹی، سول لائنز، ریس کورس، آراے بازار، ویسٹریج، ٹیکسلا ،دھمیال،صدر بیرونی ،چونترہ ،چکری ، جاتلی اور کلرسیداں کے علاقوں میں کئے گئے۔

آپریشنز میں مجموعی طور پر گھروں، کرایہ داروں، دکانوں، کباڑ خانوں، گوداموں سمیت شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔

سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا، سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاطت اور امن وامان کے قیام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔