جہلم۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت ضلع جہلم میں جاری پانچ روزہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے چار روز کے دوران پولیو مہم کی کارکردگی پر ڈی سی جہلم کو بریفنگ دی محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ دو لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پانچ روز میں پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس پر کامیابی سے کام جاری ہے اور مقررہ وقت کے اندر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈی سی جہلم میثم عباس نے محکمہ صحت کے اقدامات اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کو پولیو فری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کسی ایک بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم رہ کر عمر بھر کی معذوری کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587263