کوئٹہ۔ 29 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرتجارت جام کمال کے حلقہ انتخاب ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے دونوں اضلاع کے انتظامی افسران نے ڈبلیو ایچ او پروٹوکول کے مطابق پولیو ویکسین پلانے کے ہدف کی کامیابی سے تکمیل یقینی بنانے کیلئےانتظامات مکمل کرلئے ہیں ڈپٹی کمشنرحب روحانہ گل کاکڑ نے ای پی آءسینٹر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو بچائو کی ویکسین پلاکر5روزہ مہم کاآغاز کردیا
ڈبلیو ایچ او کے نیشنل اسٹاف افسر ضلع حب ڈاکٹر نزیر نے ڈی سی حب کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع حب کے سیوریج نالیوں کی سیمپلنگ کے بعد پولیو وائرس پازیٹیو ہونے کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد حکام کی جانب سے پولیو کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے
رواں سال ڈیرہ بگٹی اورچمن میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کردی گءہے ڈبلیو ایچ او افسر ڈاکٹر نزیر کی انتظامی افسر کو بریفنگ میں بتایاکہ گزشتہ پولیو مہم کے دوران رفیوزل بچوں کی اکثریت کو ریکیور کیا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ ضلع حب میں 78 ایریا انچارج25 مانیٹرزتعینات 23 فیکس مراکز 18,ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کردیے گئے ہیں ضلع حب میں پولیو ویکسین پلانے کیلئے 326 ٹیمیں تشکیل دی گءہیں انسداد پولیو کی خصوصی مہم مورخہ29 اپریل سے 3 مء تک جاری رہیگی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالغنی بلوچ نے ڈی سی حب کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع حب میں 5 سال سے کم عمر کے90 ہزار8سو پچیس بچوں کو قطرے پلانے کے لئے ضلع بھر میں 360 کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو حب ٹاو¿ن اور اس کے مضافات، تحصیل دریجی، سونمیانی وندر اور گڈانی میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر حب ، ڈی ایچ او حب، ڈپٹی ڈی ایچ او ، اور NSTP آفیسر حب نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھ کر ہیلتھ ورکرز کو ہدایت دی کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران پینے کے لیے ٹھنڈی بوتلوں والے پانی اور او آر ایس پیکٹس ضرور رکھ لیں ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے حب میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اس موذی بیماری سے بچنے کے لیے خصوصی طور پر پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھیں۔