ملتان۔ 06 مئی (اے پی پی):ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں خسرہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی خبروں پر سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں سکریننگ کا آغاز کرکے خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے شروع کیا جائے اور جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب فوری طور پر خسرہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور خسرہ کے پھیلاؤ، متاثرین اورڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی جانب سے کیے گئے بچاؤ اقدامات بارے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593345