- Advertisement -
بہاولپور۔ 17 اپریل (اے پی پی):ضلع زکوۃ آفیسر بہاولپور اقرا مہوش نے سینئر ایریا منیجر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل بہاول پور ریجن آصف علی سے ملاقات کی اور انھیں محکمہ زکوۃ پنجاب کے زیر اہتمام مستحقین کی امداد کے لیے مختلف امدادی اسکیموں سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ فنڈز کی وصولی میں دن بدن کمی ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اپنی زکوٰۃ محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب کے اکاؤنٹ نمبرPK20BPUN6010046987300013 (بنک آف پنجاب) یا PK52MUCB0736876331001823 مسلم کمرشل بنک میں جمع کرائیں اور دیگر افراد کو بھی آگاہ کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد زکوٰۃ فنڈ سے مستفید ہوسکیں اور مستحقین کے لئے نئی سکیموں کا اجرا ممکن ہو سکے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583623
- Advertisement -