ضلع سکھر میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دیئے

111
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

سکھر۔ 20 دسمبر (اے پی پی):ضلع سکھر میں دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دیئے ۔ امیدواروں کی بڑی تعداد آر او اور ڈی آر او آفس پہنچ کر نامزدگی فارم حاصل کر رہی ہے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی فل کرنے کے لئے وكلا کی خدمات حاصل کر رہے ہیں ۔

امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کے لیے 100 روپے فیس وصول کی جا رہی ہے ۔ کاغذات نامزدگی20 تا 22 دسمبر متعلقہ آر او آفس میں جمع کرانا ہوں گے۔ سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وه 22 دسمبر تک مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ آر او آفس کو فراہم کریں ۔ ضلع سکھر میں کل ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 33561 ہے۔