22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع سے باہر دوسرے اضلاع سے کھاد کی خریداری و سپلائی پر...

ضلع سے باہر دوسرے اضلاع سے کھاد کی خریداری و سپلائی پر دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے،ڈی سی مردان

- Advertisement -

پشاور۔16فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے کھادڈیلرزسپلائرزکی ضلع سے باہر دوسرے اضلاع سے کھاد کی خریداری و سپلائی پر دفعہ 144سی-آر-پی سی کے تحت دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق دو ماہ کیلئے نافذالعمل رہیگا ،خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف دفعہ 188 پی- پی- سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اعلامیہ کے مطابق بعض ڈیلرز کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ وہ دیگر اضلاع کو کھاد فراہم کر نے میں ملوث ہیں،کسانوں اورزمینداروں کو کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اوراس تناظر میں ضلعی انتظامیہ نےضلع سے باہر دوسرے اضلاع سے کھاد کی خریداری و سپلائی پردو ماہ کیلئے پابندی کا یہ فیصلہ کیا ہے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295636

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں