فیصل آباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ضلع فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 84 ہزار 579 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔ چار روز میں 10 لاکھ 33 ہزار66 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔
انسداد پولیو مہم کے چوتھاروز ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی اور مہم پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ لی۔انہوں نے بقیہ ایام میں بھی ٹیموں کو متحرک رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ والدین کی آگاہی کا سلسلہ مہم کے آخری روز تک جاری رہنا چاہیے۔