ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 296افراد کوریسکیو کیا

74
rescue 1122

ملتان ۔ 28 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 309ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 296 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 292، شجاع آباد میں گیارہ اور جلال پور پیر والا میں چھ ایمرجنسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد64ہے،ملتان شہر میں 58،شجاع آباد میں دو اور جلال پور پیر والا میں چارحادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 189میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 183 ،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی۔

بارہ کرائم اور31متفرق ایمرجنسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 296افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 280،شجاع آباد میں دس اور جلال پور پیر والا میں چھ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔