ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 292افراد کوریسکیو کیا، ترجمان

79

ملتان۔ 12 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 319ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 292 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 304، شجاع آباد میں 9 اور جلال پور پیر والا میں 6 ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد68ہے،ملتان شہر میں 65، شجاع آباد میں2 اورجلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ضلع بھر میں 195میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 187 ،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔11 کرائم اور33متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔

مجموعی طور پر 292افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 280،شجاع آباد میں 7 اور جلال پور پیر والا میں5 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔