ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 251افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

147
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 13 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 269ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 251 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 256، شجاع آباد میں 8 اور جلال پور پیر والا میں 5 ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد68ہے،

ملتان شہر میں 64جبکہ شجاع آباد اورجلال پور پیر والا میںدو، دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ضلع بھر میں 157میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 150 ،شجاع آباد میں 4 اور جلال پور پیر والا میں 3 میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئی۔10 کرائم اور16متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 251افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 239،شجاع آباد میں 5 اور جلال پور پیر والا میں 7 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔