ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 334افراد کوریسکیو کیا، ترجمان

159
Rescue 1122 spokesperson
Rescue 1122 spokesperson

ملتان۔ 20 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 361ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 334 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 341، شجاع آباد میں سات اور جلال پور پیر والا میں 13 ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد91ہے،ملتان شہر میں 86،شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں دو حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 221میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 210،شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں سات میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔پانچ کرائم اور27متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔

مجموعی طور پر 334افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 314،شجاع آباد میں چھ اور جلال پور پیر والا میں چودہ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔