ملتان۔ 24 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 364ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر346افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 345، شجاع آباد میں نو اور جلال پور پیر والا میں 10 ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد100ہے،ملتان شہر میں 89 ،شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں آٹھ حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 223میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 215، شجاع آباد میں چھ اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔نو کرائم اور23متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 346افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 322 جبکہ شجاع آباد میں نو اور جلال پور پیر والا میں 15 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔