ضلع ملتان میں ریسکیو1122نے24گھنٹوں کےدوران 319افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

99
rescue 1122

ملتان۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ضلع ملتان میں ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں کے دوران 341ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر319 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ24گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں314، شجاع آباد میں17اورجلال پورپیروالامیں10ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد103ہے،

ملتان شہر میں98،شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں188میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،

ملتان شہر میں171،شجاع آباد میں 11 اور جلال پور پیر والا میں 6 میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چار کرائم اور20متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر319افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں293،شجاع آباد میں15 اورجلال پور پیر والا میں 11 افرادکوریسکیوکیاگیا۔