ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 294افرادکوریسکیوکیا، ترجمان

130
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):ملتان ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع میں314ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر294 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں303،شجاع آباد میں8اورجلال پورپیروالامیں 3 ایمرجنسی واقعات پیش آئے جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد90ہے،

ملتان شہر میں86،شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں181میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں177جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ایک،ایک میڈیکل ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی۔9کرائم اور21متفرق ایمرجنسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر294افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں282،شجاع آباد میں آٹھ اورجلال پور پیر والا میں چار افرادکوریسکیوکیاگیا۔