ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 312افرادکوریسکیوکیا

132
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں314ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر312 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 301،شجاع آباد میں ,چارورجلال پورپیروالامیں نو ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد75ہے،ملتان شہر میں 73جبکہ شجاع آباد اور جلال پورپیروالا میں ایک،ایک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو1122 کی ٹیموں نےضلع بھرمیں198میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں191،شجاع آباد میں دو اور جلال پور پیر والا میں پانچ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔نو کرائم اور 21متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر312افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں300،شجاع آباد میں تین اورجلال پور پیر والا میں نو افراد کوریسکیوکیاگیا