عمرکوٹ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمرکوٹ عبدالقدوس میمن نے ضلع عمرکوٹ میں موجود تمام محکموں کے حکام کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں بغیر اجازت کسی بھی درخت کو نہ کاٹا جائے، انتہائی ضرورت کی صورت میں درختوں کی کٹائی سے پہلے اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے پیشگی اجازت لی جائے اور عوام کو بھی بتایا جائے کہ اگر کوئی فرد ان کے علاقے میں درختوں کی کٹائی کے جرم میں ملوث ہے تو انہیں اطلاع دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اسکولوں میں داخل ہونے والے ہر بچے کو مفت نصابی کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر غفلت برتنے والے سرکاری اداروں کے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹوٹ ہر قسم کے گھریلو ملازمین اور مزدوروں کو رجسٹرڈ کریں اور قانون کے مطابق سب کو صحت، تعلیم کی سہولیات اور وظیفہ حقدار مزدوروں کو فراہم کیا جائے، جن کے لیے تمام مزدور اپنے آپ کو سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ میں رجسٹر کرائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515701