ضلع نیلم میں 06 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا جو 02 نومبر تک جاری رہے گی،اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام

108
پولیو مہم کے دوسرے روز میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسین مکمل کر لی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرملتان

نیلم۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):ضلع نیلم میں 06 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا جو 02 نومبر تک جاری رہے گی۔اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام ہارون الرشید اعوان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی، ایس پی خواجہ محمد صدیق و دیگر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 06 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس سے پہلے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نیلم میں افتتاحی تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیلم میں پانچ سال سے کم عمر 38688 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹا من اے کے قطرے پلائے جائیں گے ضلع ہذا میں 220 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو 28 اکتوبر سے 02 نومبر 2024 تک پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی اس کے علاوہ 31 فکسڈ سنٹر پر بھی بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔سفر کرنے والے والدین کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے 08 ٹرانزٹ پوائنٹ(خصوصی مراکز) چلہانہ، جورا، کنڈ لشاہی، آٹھمقام، دواریاں، دودھنیال، شاردہ اور کیل میں قائم کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیموں کی نگرانی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر 60 ایر یا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ جبکہ یونین کونسل کی سطح پر نگرانی اور رپورٹنگ کیلئے 17 تربیت یافتہ UCMOS اور 03 تحصیل سپروائزر تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں تحصیل مفتی کریم اللہ، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سید مبشر گیلانی، ڈی ایس وی خواجہ ضیاء الدین، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نورالعین، صحافی و دیگر نے شرکت کی۔