ضلع کچھی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی

66
ضلع کچھی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی

بھکر۔ 05 فروری (اے پی پی):ملک بھر کیطرح بلوچستان کے ضلع کچھی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ اور ایس ایس پی رانا دلاور کی قیادت میں ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر میں ریلی نکالی گئی ۔

ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے برآمد ہوئی ریلی کوئٹہ سبی قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے ایس پی آفس سے ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و ضلعے کے آفیسران اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاء نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم اور غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم یکجا اور متحد ہے، 5فروری یوم اظہار یکجہتی کمشیر کا دن منانا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔