- Advertisement -
اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 28 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں حوالات منتقل کر دیا ۔
اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے سی سٹی نے ایف سکس سیکٹر سے 20 گداگر گرفتار کئے،تھانہ مارگلہ کی حدود سے اے سی انڈسٹریل ایریا نے 8 گداگروں کو گرفتار کیا۔
- Advertisement -
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نےگداگری کے خلاف مہم شہر بھر میں پھیلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گداگری سے اسلام آباد کو پاک کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں اور ان کی نشاندہی کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573318
- Advertisement -