ضلعی انتظامیہ سبزی و فروٹ منڈی سے وابستہ کاروباری افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر پشین

131
Research Information Unit
Research Information Unit

کوئٹہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمعہ داد مندوخیل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سبزی و فروٹ منڈی سے وابستہ کاروباری افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ زمینداروں اور منڈی سے منسلک کاروباری حضرات کو تمام متعلقہ سہولیات دے رہا ہے جس سے نہ صرف زرعی شعبہ سے منسلک افراد کو تقویت ملے گی بلکہ سہولیات کی فراہمی سے غریب زمینداروں کو اپنی کاشتکاری سے زیادہ آمدنی بھی حاصل ہوگا اسی طرح منڈی کے دکاندار حضرات بھی واضح فا ئدہ اٹھا سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی زیر تعمیر سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرنے کے محال پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سید فیض اللہ شاہ نے منڈی کے مختلف حصوں پر تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کام کی نوعیت اور معیار پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبزی مارکیٹ کی تعمیر سے ضلع کے عوام جلد استفادہ کر سکیں گے کیونکہ ضلع کی آبادی کا بیشتر حصہ آج بھی زراعت اور لائیوسٹاک سے وابسطہ ہیں اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ فروٹ اور سبزی منڈی کے کاروباریوں سمیت زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا خواہاں ہے

انہوں نے کہا کہ زمینداروں،کسانوں اور منڈی سے منسلک کاروباری برادری کو متعلقہ سہولیات کی فراہمی میں ایک دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے جبکہ ان کے تمام جائز مطالبات اور تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے اس ضمن میں ہمیں چائیے کہ ہم بحیثیت قوم ان مشکلات کا سامنا مشترکہ طور پر کریں تاکہ وطن عزیز کے باسیوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکے۔