26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی...

ضلعی انتظامیہ سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

اٹک۔ 29 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اوراس سلسلےمیں خوشحال گڑھ کے مقام پر فشنگ ہٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ تحصیل جنڈ کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر جنڈ عارف قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی اٹک نےکہاکہ فشنگ ہٹ کا محل وقوع سیاحت اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیےمفیدثابت ہو گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383952

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں