ضلعی انتظامیہ عید قربان کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی ،ڈپٹی کمشنربھکر

45
ضلعی انتظامیہ عید قربان کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی ،ڈپٹی کمشنربھکر

بھکر۔ 31 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے کیٹل منڈی کا دورہ کیا اور عید قربان کے سلسلے میں خریداری کے لیے آئے ہوئے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ آرام سے قربانی کے جانور خرید سکیں۔

علاوہ ازیں جانوروں کے لیے مناسب پانی کا بندوبست یقینی بنایا جائے تاکہ گرمی میں وہ پیاسے نہ رہیں۔کیٹل منڈی میں سایہ دار جگہیں مہیا کی جائیں تاکہ جانور اور خریدار دھوپ سے محفوظ رہیں اورصفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اسپرے کا بندوبست بھی کیا جائے تاکہ بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عید قربان کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی ۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو عبد القدیر اور دیگر انتظامی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔