ضلعی انتظامیہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل ہے،ڈپٹی کمشنر

248
ناجائز تجاوزات

بھکر۔ 26 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان ضلعی انتظامیہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل ہے،شہروں کی خوبصورتی کو مانند کرنے میں ناجائز تجاوزات کا بڑا عمل دخل ہے اورتنگ حال سڑکیں روڈ ایکسیڈنٹ کا بھی موجب بنتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائے مہاجر پر جاری ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دکانداروں کو متعدد بار وارننگ دی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا تمام دکاندار سرکاری تعین کردہ حدود کی خلاف ورزی کرے گا تو اسکے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔