23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ پشاور کے زیر اہتمام شہر میں پیشہ ور گداگروں کے...

ضلعی انتظامیہ پشاور کے زیر اہتمام شہر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی ،سینکڑوں گرفتار، دارالکفالہ منتقل

- Advertisement -

پشاور۔ 29 اگست (اے پی پی):نگراں صوبائی حکومت خیبر پختونخوااور کمشنر پشاور ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ضلع پشاور میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم کے پہلے روز پشاور کے مختلف مقامات سے سینکڑوں پیشہ ور گداگروں کو انسداد گداگری ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے دارالکفالہ منتقل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کے زیرانتظام پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن میں محکمہ سماجی بہبود پشاور کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے مشترکہ کریک ڈاؤن کیا، گرفتار ہونے والوں میں بچے ، بزرگ اور خواتین شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے دارالکفالہ اور زمونگ منتقل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

گرفتار ہونے والے گداگروں کا مکمل ڈیٹا اور ریکارڈ اکٹھا کیا جائیگا جبکہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف قانون اور ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ضلع پشاور کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کرنے کیلئے شروع کی گئی مہم کیلئے 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مذکورہ کمیٹیوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تانیہ شاہین، لطف الرحمان ، سمیرا صباء، اویس خان اور شیبا گل ، محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے حنا، روزینہ، ارم، نایاب خان، مقصود، حنا خالد، ادریس، عاصمہ، عامر اور آرزو ، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے گل اندام، جنت ، زیشان ، حفیظ، نگار، حنا، عدنان مراد ، ریسکیو 1122 کی جانب سے ولید، سجاد ، سبحان، جمیل اور جاوید جبکہ سول ڈیفنس کی جانب سے سلمان زیب ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ فوکل پرسنز میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نور محمد، ریسکیو کے سید عادل شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زمونگ کور میاں ضیاء اللہ، چائلڈ پروٹیکشن آفیسرحفیظ وزیر اور حنظلہ شامل ہیں۔ گداگری کے خلاف قائم کی گئی ٹیمیں پشاور کے مختلف مقامات حیات آباد، ہشتنگری، گلبہار، فردوس، جمیل چوک ، یونیورسٹی روڈ، امن چوک، اسلامیہ کالج ، صدر، کینٹ، ورسک روڈ، چارسدہ روڈ، باچا خان چوک اور دیگر جگہوں پر روزانہ کی بنیادپر آپریشن کرینگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383961

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں