ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی کارروائی،چینی کی 1560 بوریاں ضبط ، گودا م سیل

220
فیصل آباد ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی چینی وآٹا کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں،پونے 2 ماہ میں 13گودام سیل

کوئٹہ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے ہزارگنجی کے علاقے میں گودام پر چھاپہ مار کر چینی کی 1560 بوریاں تحویل میں لے کر گودام کو سیل کردیا ۔

ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنا قانونی اجازت نامہ/این او سی اور چینی کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ فروخت کا ماضی کا ریکارڈ بھی ظاہر کریں بصورت دیگران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔