33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ کے انتظامات سے لاہور میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں...

ضلعی انتظامیہ کے انتظامات سے لاہور میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی

- Advertisement -

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ استحکام اور کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کریلا، ہری مرچ، گھیا کدو اور خربوزے جیسی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ٹماٹر، بینگن، پھول گوبھی، کھیرا، بند گوبھی اور اروی کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں۔ مزید برآں، بھنڈی، میتھی، گاجر، شلجم، پالک، شملہ مرچ، لہسن اور ادرک کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا۔پھلوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔

- Advertisement -

سیب، کیلا، امرود، انار، کینو اور کھجور کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ خربوزے کی قیمت میں واضح کمی شہریوں کے لیے ایک مثبت خبر بنی۔ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کا کہنا ہے کہ رسد و طلب کے عوامل پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ منافع خوروں کے خلاف بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضروری اشیا کی منصفانہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا اور صارفین کو ناجائز منافع خوری سے تحفظ فراہم کیا جاتا رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585756

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں