ضلعی محکمہ بہبود آبادی بھکر میں فیکٹری مالکان اور مزدوروں کے ساتھ اگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

88

بھکر۔ ۔۔۔ 20 فروری (اے پی پی):ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی بھکر کے زیر اہتمام تحصیل دریا خان گجر سیمنٹ فلٹر اینڈ ٹائل میکرز فیکٹری میں مالکان اور مزدوروں کے ساتھ آگاہی سیشن کاانعقاد کیاگیا۔آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر (سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے کہاکہ مزدور بنیادی طورپر غریب افراد میں شمار کیے جاتے ہیں اپنے خاندان کاسائز اپنے وسائل کے مطابق رکھیں۔بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ رکھیں۔بچوں کی تعلیم و تربیت کا خصوصی اہتمام کریں اور بچوں کو نسل درنسل مزدوری کروانے کی بجائے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کریں

تاکہ وہ بھی دوسرے بچوں کی طرح تعلیم حاصل کرکے ملک کے مفید شہری بن سکیں۔اسلام میں بچیوں کی تعلیم پر بھی زوردیاگیاہے۔پڑھی لکھی بچیاں مزدوروں کے خاندان کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔ مالکان کو بھی درخواست کی گئی کہ وہ ان مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کے مواقع پیداکرنے میں معاونت کریں تاکہ یہ غریب اورپسے ہوئے طبقہ میں بھی عوامی شعور بیدارکرکے ملکی ترقی میں ا ضافہ کیاجاسکے۔اس موقع پر موجود مالکان اورمزدوروں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ اپنے خاندان کا سائزوسائل کے مطابق رکھیں گے اوربچوں کو زیر تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں مثبت کرداراداکریں گے۔