ضم شدہ اضلاع کی تمام اقوام کا جرگہ بنائیں اور اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا محسود جرگہ سے خطاب

21
گورنر فیصل کریم کنڈی سے مظہر سخاوت وٹو کی ملاقات

پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پشتون قوم مشکلات کا شکار ہے کاروبار متاثر ہیں ، ضم شدہ اضلاع کی تمام اقوام کا جرگہ بنائیں اور اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں،تمام قبائل کو ریاست سے متحد ہوکر بات کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے محسود جرگہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، یہ تقریب گزشتہ ماہ سندھ سے لاپتہ ہونے والے محسود قوم کے نوجوان عطاء محمد کی گورنر فیصل کریم کنڈی کی کوششوں سے بازیابی کی خوشی میں بطور اظہار تشکر منعقد ہوئی تھی، تقریب میں جنوبی وزیرستان اپر کی محسود، برکی اور بیٹنی اقوام کے سرکردہ اکابرین شریک تھے اس موقع پر محسود قوم کے سرکردہ اکابرین ملک حاجی عنایت اللہ خان محسود، مولانا عصام الدین، برکی قوم کے ملک حاجی شاہ بات خان برکی، ملک حاجی رفا خان بابا،

ملک حاجی سعید انور، بیٹنی نوجوان تحریک کے سربراہ ملک اکبر علی بیٹنی، ضلعی صدر شمس الرحمن محسود، عبدالخالق فریدیے اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور عطاء محمد محسود کی بازیابی یقینی بنانے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج جرگہ میں ہرسیاسی جماعت کے اکابرین جمع ہیں میری درخواست ہے کہ قوم کی فکر کریں ضم شدہ اضلاع کی تمام اقوام کا جرگہ بنائیں اور اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ ، ہمارے طلبہ چھٹیوں میں گھروں تک نہیں جاسکتے کیونکہ وہاں بجلی نہیں، نیٹ نہیں ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محسود قوم سمیت ضم شدہ اضلاع کی تمام اقوام کے ساتھ ملاقات کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کا بہانہ عطاء محمد بن گئے۔ میرا فرض تھا کہ آپکی وکالت کروں عطاء محمد کی بازیابی کے لیئے میں نے کردار ادا کیا وہ میرا فرض تھا اور مستقبل میں بھی ہر مشکل وقت میں بطور آپکا وکیل کام کرونگا ۔قبائل کے حقوق کے لئے میں نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ہم سیاست نہیں کرینگے انکے حقوق انہیں ادا کرنے ہونگے، قبائل کے نوجوانوں کے لئے سکالر شپ کی فراہمی کے لئے کام کررہے ہیں۔

نوجوانوں کی مایوسی دہشت گردی کے فروغ کا ایک اہم عنصر ہے، تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو محسود قوم کے اکابرین نے خصوصی پگڑی بھی پہنائی انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو قبائل اور خصوصا وزیرستان کے قبائلی کے محسن ہیں انہوں نے گورنر سے علاقائی ترقی کے متعدد مسائل کے حوالہ سے سپاسنامہ پیش کیا جسکی تکمیل میں گورنر نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے تقریب کے آرگنائزرز ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر وزیرستان شمس الرحمن محسود اور دیگر اکابرین کا بھی شکریہ ادا کیا۔