جکارتہ۔ 26 نومبر (اے پی پی) انڈونیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ رواں ہفتے ایک شدت پسند کو حراست میں لے لیا گیا، جو انتہائی طاقت ور بم تیار کر رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ زیرحراست جہادی 2002ء کے بالی حملوں میں استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد سے بھی زیادہ طاقت ور بموں کی تیاری میں مصروف تھا۔