طلب اور رسد میں توازن برقرا ر رکھا جائے تاکہ قیمتوں میں کمی بیشی سے پروڈیوسرز اور صارفین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے، آئی ایم ایف

228
IMF
IMF

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کے فروغ کےلئے متنوع رسد کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے طلب اور رسد کے شدید مسائل پیدا ہوئے ہیں تاہم ماضی کے اقتصادی بحرانوں کے مقابلہ میں کووڈ بحران میں عالمی تجارت کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔ بین الاقوامی تجارت کے فروغ کےلئے ضروری ہے کہ طلب اور رسد میں توازن کو برقرا ر رکھا جائے تاکہ قیمتوں میں کمی بیشی سے پروڈیوسرز اور صارفین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

آئی ایم ایف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اس حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسی مرتب کر کے اس کو مربوط بنانے کے ساتھ ساتھ رسد کے متنوع ذرائع اور ان سے استفادہ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے