28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںطلباوطالبات کی تعلیم کے ساتھ کیئریئر کونسلنگ ضروری ہے، وائس چانسلر پنجاب...

طلباوطالبات کی تعلیم کے ساتھ کیئریئر کونسلنگ ضروری ہے، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

- Advertisement -

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ طلباوطالبات کی تعلیم کے ساتھ کیرئیر کونسلنگ بہت ضروری ہے جس کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ایلومنائی آفس کے زیر اہتمام دبئی میں مواقعوں کی تلاشپرالرازی ہال میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایلومنائی آفس پروفیسر ڈاکٹر حامد سعید،دبئی کے معروف کیرئیر ایڈوائزرصہیب حسن، فیکلٹی ممبران اور طلباطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے آئی ٹی انکیوبیشن سنٹرکے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے تعلیم کے ساتھ طلبا میں کاروباری سوچ کوپروان چڑھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے طلبا تعلیم کے ساتھ زراعت کو فروغ دے کر والدین کو سپورٹ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں،سسٹم کا مسئلہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، روایات اور کلچر کے مطابق مل کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات ڈگری لینے کے بعد گھرداری کے ساتھ خود کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں۔انہوں نے بہترین تقریب کے اانعقاد پر ایلومنائی آفس کی تعریف کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554038

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں