طورخم بارڈر دس روز کی بند ش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

238
طورخم بارڈر

۔نمائندہ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد طورخم بارڈر دس روز بندش کے بعدجمعہ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔بارڈر ذرائع کے مطابق بارڈر پر پیدل لوگوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔کسٹم حکام نے بارڈر پر امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ گاڑیوں کی کلیئرنس شروع کردی ہے کیونکہ گزشتہ دس روز کے دوران طورخم پر ایسی ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں ۔6 ستمبر کو صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب افغان حکام نے پاکستان کی سرحد کے قریب تعمیر کا کام شروع کیا

جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی ، بعدازاں پاکستانی حکام نے بارڈر کو بند کردیا ۔ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس کے بعد بارڈر کو دوبار ہ کھول دیا گیا