طویل خشک سالی کے بعد ملتان اور گردونواح میں ہلکی بارش ، لوگ سجدہ شکر بجا لائے

153
rain
rain

ملتان۔ 19 فروری (اے پی پی):ملتان میں طویل خشک سالی کے بعد بدھ کے روز موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ، باران رحمت پر لوگ سجدہ شکر بجا لائے، ہلکی بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارش گندم ،مکئی اور کنولہ کے لیے مفید ثابت ہوگی ۔

ملتان میں یہ بارش کم و بیش چھ ماہ کے عرصے کے بعد ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایئر پورٹ پر پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات ہیں ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہنے اور مزید بارش کا امکان ہے۔