27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںعارف والا ،افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

عارف والا ،افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

- Advertisement -

عارف والا 10 مئی (اے پی پی):افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں پریس کلب عارفوالا سے بلدیہ چوک تک گورنمنٹ ڈگری کالج کے اولڈسٹوڈنٹس نے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا ء نے پینافلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں تحریریں درج تھیں۔

ریلی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) ملک ارشادباری، پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول محمد خاں، پرنسپل ہائی سکول این بلاک سلیم زاہد، پرنسپل شکر گنج ہائی سکول اللہ دتہ، ڈپٹی ڈی ای اوعارفوالا لیاقت علی ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

- Advertisement -

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر پولٹری ایسوسی ایشن وسرپرست اولڈ سٹوڈنٹس رانا غلام مصطفیٰ نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں، ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دل و جان سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595307

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں