عارف والا ،تھانہ احمدیار کی حدود میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ناجائز اسلحہ اور نقدی برآمد

96

عارف والا 11۔ فروری (اے پی پی):تھانہ احمدیار کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس سے ناجائز اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 22/KB پل کے نزدیک ناکہ لگاکر راہگیروں سے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوؤں اور پولیس میں مبینہ مقابلہ فائرنگ سے ایک ڈاکو علی احمد عرف علی شیرمیکن سکنہ77/EB زخمی حالت میں گرفتار ساتھی ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ احمدیار پولیس نے گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ایک راہگیرکو ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے بازیاب کروالیا ۔تھانہ احمدیار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ڈاکوقتل اور راہزنی کی وارداتوں میں ضلع پاکپتن اور ضلع وہاڑی پولیس کو مطلوب تھا۔