عارف والا 01 نومبر (اے پی پی):عارف والا میں ٹریفک کے حادثہ میں پانچویں کلاس کے طالبعلم سمیت دوافراد شدیدزخمی ہوگئے۔ قبولہ روڑ پر تیزرفتار کار دوموٹرسائیکلوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں پانچویں کلاس کا طالب علم محمد ظہران اور چاندشدیدزخمی ہوگئے۔ ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ کارڈائیور جائے حادثہ سے فرارہوگیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔