عالمی اداروں نے کورونا وباءکے باوجود پاکستان کے معاشی انتظام کا اعتراف کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے ٹویٹس

60

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی اداروں نے کورونا وباءکے باوجود پاکستان کے معاشی انتظام کا اعتراف کیا ہے۔لاہور میں نئے شہر کی تعمیر کے منصوبے سے سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔ہفتہ کواپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے عظیم فرزند میجر طفیل شہید نشان حیدر کی برسی پر قوم انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے جرا¿ت و شجاعت کی روشن مثالیں قائم کیں۔پوری قوم قابل فخر شہداءکو سلام پیش کرتی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ راوی ریور منصوبہ نئے پاکستان میں نئے لاہور کی بنیاد ہے جس سے سرمایہ کاری کی راہ ہموار اور عوام کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔شجرکاری، جھیل اور پانی صاف کرنے کے پلانٹس کے منصوبے لاہور کو خوبصورت اور ماحول دوست بنائیں گے۔ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عالمی اداروں نے کورونا وباءکے باوجود ہمارے معاشی انتظام کا اعتراف کیا ہے۔جوکہ شاندار کامیابی ہے۔موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ آﺅٹ لک مثبت قرار دی ہے۔