موغادیشو۔26اگست (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے صومالیہ میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے پروجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے صومالیہ میں (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے مامون الرحمان ملک کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبہ سے کوآرڈینیشن، نگرانی، ویکسی نیشن مہم کے دوران خامیوں کو دور کیا جائے گا اور ملکی صحت عامہ کے نظام کو مزید جامع اور مدافعتی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او صومالی حکومت سمیت شراکت داروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے، اسے دبانے کے لیے موثراقدامات کو تیز کرے گا اور صحت عامہ پر پڑنے والے منفی اثرات کو بھی کم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات میں معمول کے مطابق بچوں کو اس وبائی بیماری سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے جو گزشتہ 2 سالوں میں نہیں لگوائیں ہیں ۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق صومالیہ میں کورونا وائرس کے 27 ہزار137 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 351 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 13ہزار 182ہوگئی ہے جنہیں ملک کے مختلف ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ملک میں وبائی بیماریوں کی روک تھام اور نگرانی کا نظام کمزور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی میں صرف 15 فیصد شہریوں کو کورونا ویکسین فراہم کی گئی ہیں جبکہ ہائی رسک والی آبادی کوکورونا ویکسین فراہم نہیں کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ شہریوں کو وبائی بیماری سے بچانے کے لیے اور ان کی صحت کی تحفظ کے لیے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے موثر اور مضبوط ردعمل کا ہونا بہت اہم ہے۔
ڈبلیو ایچ او صومالیہ کی دور دراز کی آبادیوں میں کورونا کی منتقلی پر قابو پانے اور اس کو کم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، خاص طور پر تقریباً 47 فیصد شہری میں جو دور دراز مشکل علاقوں میں رہتے ہیں وہاں پر بیماری کے ضروری اقدامات کی رپورٹنگ کمزور اور نامکمل ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی کمزور آبادیوں میں کورونا سے متاثرہ افراد اور اس بیماری سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لیے کوشش جاری ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=323904