عالمی ادارہ صحت کا دنیا بھر سے آئندہ سال میں کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ

68
اومی کرون کا پھیلائو، عالمی اداہ صحت نے کورونا وائرس کے دو نئے علاجوں کی منظوری دے دی

جنیوا۔21دسمبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر سے آئندہ سال میں کورونا وائرس کی وبا کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ2022 وہ سال ہونا چاہیے جب ہم کورونا وائرس کو ختم کریں گے۔

بیا ن میں کہا گیا ہے کہ سال کے آخر میں تہواروں کی آمد کے ساتھ ہم سب معمول پر آنا چاہتے ہیں،ہمیں اب خود کو بچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تقریبات مناکر بعد میں غم منانے سے بہتر ہے کہ ابھی تقریبات کو منسوخ کر کے انہیں بعد میں منایا جائے۔

انہوں نے کورونا ویکسین تک رسائی میں عدم مساوات پربارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں آنے والے سال میں کورونا وائرس کو ختم کرنا ہے تو ہمیں عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔