عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

94
، عالمی ادارہ صحت

دمشق۔12فروری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے گزشتہ روز شمالی شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیڈروس اذانوم گریبیسس 35 ٹن امدادی سامان کے ساتھ شام پہنچے اور زلزلے سے متاثرہ شہر حلب کا دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران گیبریئس نے میڈیا کو بتایا کہ اگلے 180 دنوں کے اندر شام پر امریکی پابندیوں میں نرمی سے مزید ہنگامی سامان اور امداد لانے کا موقع ملے گا۔