عالمی اقتصادی شرح نمو رواں سال 4.7 فیصد رہنے کی توقع ہے،اقوام متحدہ

73
United Nations

جنیوا۔19مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی شرح نمو رواں (2021 ) 4.7 فیصد رہنے کی توقع ہے۔تاس نیوز نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی ( یو این سی ٹی اے ڈی ) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال عالمی اقتصادی شرح نمو 4.7 فیصد رہنے کی توقع ہے، اس سے قبل ستمبر 2020 میں موجودہ سال کی اقتصادی شرح نمو 4.3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی شرح نمو کے اشاریے میں اضافے کی وجہ امریکا میں تیز کورونا ویکسینیشن کے باعث تیزی سے اقتصادی بحالی اور موجودہ حکومت کا کورونا متاثرہ ملکی معیشت کے لیے 1.9 ٹریلین ڈالر کا ریلیف پیکیج ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اقوام کے درمیان کثیر الجہتی تعاون میں مسلسل کمی کا رجحان اور عدم مساوات سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں دلچسپی نہ ہونا ترقی کے مقصد کے حصول میں بڑی رکاوٹ ہے۔