عالمی برادری فلسطین کی اقوام متحدہ میں شمولیت کی حمایت کرے، روس

124
عالمی برادری فلسطین کی اقوام متحدہ میں شمولیت کی حمایت کرے، روس

اقوام متحدہ ۔9اپریل (اے پی پی):روس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کی اقوام متحدہ میں شمولیت کی حمایت کرے۔تاس اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دمتری پولیانسکی نے کہا کہروس دنیا بھر کے تمام ممالک سے اقوام متحدہ کے مستقل رکن کی حیثیت کے لیے فلسطین کی درخواست کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتاہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ روس اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اپنی درخواست کی تجدید کے لیے فلسطینی فریق کے اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ اس درخواست کی تقدیر جدید دور کی دنیا کی انسانیت اور تہذیب کا پیمانہ بنے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم عالمی برادری کے تمام ممبران پر زور دیتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کی حمایت کریں۔ واضح رہے فلسطین اب اقوام متحدہ کا مستقل مبصر ہے۔ 2011 میں فلسطین نے پہلے ہی اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کے لیے درخواست دی تھی، لیکن بعد میں اس نے کچھ عرصے کے لیے مستقل مبصر رہنے کا فیصلہ کیا۔

اپریل میں، فلسطین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا جس میں درخواست کی گئی کہ وہ اقوام متحدہ میں مستقل رکن کے طور پر شامل کرنے پرغور کرے۔