عالمی برادری کو مل کر بنی نوع انسان کے مساوی معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینا چاہیئے ، چین

103

بیجنگ۔28اکتوبر (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نےبیجنگ میں کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کووڈ-19 سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہیے اور بنی نوع انسان کے مساوی معاشرے کی مشترکہ تعمیر کرنی چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے یو این کے قیام سے متعلق اعلی سطحی اجلاسوں میں شرکت کے دوران کثیرالجہتی کے لیے چین کی حمایت،اقوام متحدہ کے وقار کے تحفظ،پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہنے اور بنی نوع انسان کے مساوی معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کا بھرپور اظہار کیا۔ مختلف ممالک کے رہنماؤں نے بھی کثیرالجہتی کے تحفظ،اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت،اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں کا مشترکہ مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔