29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںعالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا بی آئی ایس پی ون...

عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا بی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر اسلام آباد کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے بی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نےعالمی بینک کے اعلیٗ سطحی وفد کا خیر مقدم کیا۔عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بجرڈے وفد کی قیادت کر رہی تھیں۔ دورے کا مقصد بی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر پر مستحق خواتین کیلئے موجود خدمات اور سہولیات کا جائزہ لینا تھا ۔

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔سینیٹر روبینہ خالد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان کی لاکھوں غریب خواتین کو قومی شناخت ملی،نادرا کے بعد بی آئی ایس پی کے پاس مستحق گھرانوں کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی بینک کی جانب سے بی آئی ایس پی کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی اور ورلڈ بینک کے مابین باہمی تعاون اور شراکت داری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

- Advertisement -

سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے وفد کو ون ونڈو آپریشنز اور بی آئی ایس پی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔وفد نے بی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر کی خدمات اور نظام کو سراہا اور وفد کے ممبران نے ون ونڈو سینٹر میں موجود خواتین سے بات چیت کی۔وفد کی سربراہ اینا بجرڈے نے بی آئی ایس پی کے مشروط اور غیر مشروط مالی معاونت کے پروگرامز کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینظیر نشوونما پروگرام ماں و بچے کی صحت و غذائیت کے حوالے سے بہترین پروگرام ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600144

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں